English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اطلاعات فواد چودھری ایک بار پھر عدالتوں پر برس پڑے

القمر

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک بار پھر عدالتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے لیے تو ہتک عزت کا قانون فوری طور پر حرکت میں لایا جاتا ہے لیکن عوامی نمائندوں کی عزت سے کھیلنے کا لائسنس دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزیب کے خلاف ہمسائے کے ساتھ جھگڑے کے تناظر میں ہونے والی تنقید پر ٹویٹر پر سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے لکھا میں ایم این اے کنول شوزیب کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی مہم کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ فواد چودھری نے پیکا قوانین کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ آخر ہم قوانین نافذ کیوں نہیں کر سکتے۔ عدالت کی جانب سے پیکا آرڈیننس کو ڈریکونین قرار دینے کے فیصلے پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عدالتیں ان لوگوں کو عوامی نمائندوں کی عزت سے کھیلنے کا لائسنس نہ دیں، جب آپ پر بات آتی ہے ہتک عزت قانون حرکت میں آ جاتا ہے، دوسروں کی عزت کا تحفظ بھی آپ کی ذمے داری ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی آرڈیننس کے تحت ایف آئی کو گرفتاریوں سے روک دیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے آرڈیننس کو ڈریکونین قوانین قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے