English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل میں آپریشن‘ 6 داعش کارندوں سمیت 68 ملزمان گرفتار

القمر

کابل (صباح نیوز) افغانستان کی امارات اسلامیہ کی پولیس نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے دوران6داعش کارندوں، 9 اغوا کاروں سمیت68 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ ملزمان کو حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے‘ ان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد سمیت دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ کابل میں ہونے والے آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے