English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا نے روسی پرچم اور ترانے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

القمر

میونخ(جسارت نیوز)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بین الاقوامی میچز میں روسی پرچم اور ترانے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فیفا کی گورننگ باڈی نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد متعدد پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا ۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق فیفا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس کی قومی فٹبال ٹیم روس کے بجائے فٹبال یونین آف روس(Football Union of Russia )کے طور پر میچز کھیلے گی جبکہ یہ میچز شائقین کے بغیر نیوٹرل مقام پر کھیلیں جائیں گے۔ اس کے علاوہ ان میچز میں روسی پرچم اور ترانے کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔دوسری جانب جمہوریہ چیک، پولینڈ اور سوئیڈن پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی قومی فٹبال ٹیمیں اگلے ماہ روس کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچز نہیں کھیلیں گی۔تاہم اب انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مستقبل میں روس کے خلاف کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے