English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوآدم ،تیل کے معاملے پر سول جج کا سٹی تھانے پر چھاپا

القمر

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں تیل چوری کے معاملے پر سول جج کا سٹی تھانے پر چھاپہ ، بے گناہ افراد بازیاب نہ ہوسکے،ورثا کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم گاؤںمولوی یوسف آرائیں میں کچھ روز قبل سٹی پولیس کی جانب سے چھاپا مار کر مین لائن سے پیٹرول چوری کرنے کے الزام میں گرفتار 6افراد پر مقدمہ درج کیا تھا جبکہ پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر دو بے گناہ ساجد آرائیںاور نصراللہ آرائیں کی بازیابی کے لیے کزن فرحان میمن کی درخواست پر سٹی تھانے پر گرفتار کیے گئے دونوں افراد کی بازیابی کے لیے سول جج کی جانب سے چھاپا مارکر ایس ایچ او ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں مولوی یوسف آرائیں کے رہائشی حنیف آرائیں ،جمشید اقبال آرائیں ، محمد علی آرائیں ،خلیل آرائیں، ذکریا آرائیں و دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے گاؤں سے تیل چوری پکڑی ہے پر پولیس اصل ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی ہے اور بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کر کے گھروں میں داخل ہو کردو نوجوان ساجد آرائیں، نصر اللہ آرائیں کو بے گناہ گرفتار کر کے لے گئی ہے لہذا ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے