ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل حارث رؤف کورونا کا شکار

لاہور: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم فاسٹ بولر حارث رؤف سے محروم ہوگئی، حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں قومی اسکواڈ کے ہمراہ بائیو سیکیور ببل شفٹ ہونے پر حارث رؤف کا رپیڈ اینٹی جن کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا، حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

حارث روف قومی اسکواڈ کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہے تھے، کوویڈ مثبت رپورٹ آنے پر ٹیم ڈاکٹر نے حارث روف کو گراؤنڈ سے دوران پریکٹس آئیسولیشن میں منتقل کردیا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑیوں کی کوویڈ رپورٹس منفی آئی ہیں۔

قومی اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کا دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ ہوٹل پہنچنے کے بعد کیا گیا، حارث رؤف کا کوویڈ رپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ آج صبح کیا گیا تھا۔

ترجمان میڈیا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے، قرنطینہ کے بعد منفی ٹیسٹ آنے پر ان ان کو دوبارہ زیر غور لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حارث روف سمیت لاہور قلندرز ٹیم ارکان نے کوویڈ کے شکار ہیڈکوچ عاقب جاوید کو ٹرافی پیش کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں