English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومتی سطح پر اساتذہ کے تربیتی کورس منعقد ہونے چاہئیں

القمر

 

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)آل پرائیوٹ ایسوسی ایشن آرگنائزسندھ کی جانب سے اساتذہ کی تربیت کے حوالے پروگرام منعقد کیا گیا تربیت یافتہ اساتذہ اپنے اسکولوں میں بہترین خدمات انجام دے سکتے حکومت کی جانب سے بھی اساتذہ کے تربیتی کورس منعقد ہونے چاہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آل پرائیوٹ ایسوسی ایشن آرگنائزسندھ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ تربیتی سیمینار رکھا گیا جس میںمختلف اسکولوں کے پرنسپل اور صدر مدرس اور اساتذہ نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی حیدرآباد تعلیمی بورڑ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مسرور احمد زئینے کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے تربیت یافتہ اساتذہ اپنے شاگردوں کو بہترین طریقے سے تعلیم دے سکتے ہیں اساتذہ کی تربیت کا عمل جاری رہنا چاہیے اس سے تعلیم میں بہتری آئے گی اور طالب علموں کو جدید طریقے سے تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے اس سے نقل کے مریضوں سے بھی چھٹکار حاصل ہو گا ۔آل پرائیوٹ ایسوسی ایشن آرگنائزسندھ ضلع حیدرآباد کے صدر انجینئراحسن حمید نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی اس طرح کے تربیتی پروگرام خصوصاً موسم گرما کی چھٹیوں میں منعقد ہونے چاہیں تاکہ جب اسکول کھلیں تو اساتذہ پوری تیاری کے ساتھ اپنے شاگروں کی تعلیم وتربیت پر توجہ دے کر تعلیم سے آراستہ کر سکیں۔اس موقع پر تعلقہ حیدرآباد کے صدر عبداللہ خان پرائیوٹ اسکول مانیٹرنگ آفیسر حیدرآباد ریجن پیر راحیل حسین منظور میمن نے بھی خطاب کیا اور اساتذہ میں تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے