English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ، سعودی سفارتخانے پر حملے میں ملوث دہشتگرد ذکی کاظمی گرفتار

القمر

کراچی( آن لائن) کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ انویسٹی گیشن پولیس نے فرقہ واریت کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار دہشت گرد ذکی کاظمی کے دیگر ساتھیوں میں کاشف ، ابرار ، محسن ، دانش ، علی عرف ببلو ، سکندر ، راشد اور کاشان شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سال 2011 میں سعودی سفارت خانے پر دستی بم حملہ کیا تھا۔ وہ شارع نور جہاں ، اقبال مارکیٹ ، سرسید ٹائون ، تیموریہ ، مبینہ ٹا ئون اور عیدگاہ تھانے میں درج مقدمات میں مفرور تھا جس میں 3 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور ایک مسجد پر دستی بم حملے کا بھی مقدمہ شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے