حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ انتہائی مطلوب 2 ڈکیت ہلاک تھانہ حالی روڈ کی حدود امریکن کوارٹر کے قریب حالی روڈ اور حسین آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ڈاکوؤں سے مقابلہ پیش آیا ،مقابلے کے نتیجے میں انتہائی مطلوب، منشیات ڈیلر گروہ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان سلیم چریا اور نور السلام عرف تھری ہلاک ہوگئے، دونوں ملزمان خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے جو 40 سے زائد قتل، اغواء برائے تاوان، چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اورپولیس مقابلے سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں نورالسلام عرف تھری کے خلاف 42 جبکہ سلیم عرف چریا کے خلاف 31 مقدمات حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات میں درج ہیں۔
