English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے متعلق عدالت نے تحریری فیصلہ سنادیا

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے متعلق بڑا حکم جاری کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر قانونی نقطہ طے کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سپرداری سے متعلق نئے قانونی اصول طے کردئیے۔

لاہورہائی کورٹ  نے فیصلہ سنایا کہ تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی اصل مالک کے حوالے نہیں کی جاسکتی اورتفتیش مکمل ہونے کے بعد نان کسٹم پیڈ گاڑی کو اصل مالک کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی شہری کو سپرداری پر دینے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا اور کہا کہ بغیر تفتیش مکمل کے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی فوری سپرداری کرنے کا سپیشل ججزاور مجسٹریٹ کے پاس اختیار نہیں ہے۔ف

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے