English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے، رہنما ن لیگ

لاہور:مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ لاہور میں ایک ماہ میں جرائم کی ریکارڈ وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے،ماہ فروری لاہور کے شہریوں کیلئے انتہائی خوفناک رہا ہے،صرف دو دن میں لاہور میں ڈکیتی اور چوری کی 300وارداتیں ہوئی ہیں۔

عظمی بخاری نے کہاکہ ایک طرف حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے دوسری طرف چور ڈاکو عوام کو لوٹ رہے ہیں۔پنجاب پولیس میں افسران کے تبادلے درجنوں کے حساب سے ہوتے ہیں لیکن جرائم کی شرح میں کمی کی بجائے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب اور وزیر قانون پنجاب صوبے کی امن و امان کی صورتحال سے مکمل لاعلم ہیں۔پنجاب میں امن و امان کی تیز ی سے بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے۔پنجاب پولیس ظل تباہی اور ریموٹ کنٹرول وزیراعلی کو پروٹوکول دینے کی بجائے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے