ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی چوہدری بردران سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی ذکر نہیں ہوا، ذرائع ق لیگ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی چوہدری بردران سے ملاقات میں تحریکِ عدم اعتماد کا کوئی ذکر نہیں ہوا، (ق) لیگ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور میںچودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی سے ہونے والی ملاقات کے دوران تحریکِ عدم اعتماد پر وزیرِ اعظم عمران خان کا چوہدری برادران سے کوئی بات نہیں ہو ئی۔

ق لیگ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کا ذکر نہ تو وزیرِ اعظم عمران خان نے کیا اور نہ ہی چوہدری برادران نے کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کی صحت میں دن بدن بہتری آ رہی ہے، آپ منجھے ہوئے اور زیرک سیاست دان ہیں، کئی لوگ صحت پوچھنے کے بہانے آپ کے پاس آ رہے ہیں۔چوہدری شجاعت نے وزیرِ اعظم عمران خان سے دریافت کیا کہ کون سے لوگ آ رہے ہیں؟ آپ کن کی بات کر رہے ہیں؟وزیرِ اعظم عمران خان نے جواب دیا کہ آپ سمجھ رہے ہیں کہ میں کن کی بات کر رہا ہوں، میں شہباز شریف کی بات کر رہا ہوں جن کو آپ کی یاد 14 سال بعد آئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں