
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے مسلم کھتری برادری کے زہرِ اہتمام ” کھتری پریمئرر لیگ فلڈ لائٹ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح گزشتہ شب اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کردیا۔ اس موقع شاندار آتشبازی کے ساتھ کھتری پریمئر لیگ کی چمکتی دمکتی اور خوبصورت ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ تقریب میں لیگ میں شریک تمام فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں، مالکان محمد اقبال حاجی آدم، سلام گوجابا، رفیع حویلی، محمد طاہرصدیقی، توصیف حسین، مسلم کھتری ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد، نثار، اسماعیل MP، سابق صدر مسلم کھتری ایسوسی ایشن لیاقت کھیڑی، اصغر عظیم، جمیل احمد، میڈم اسما ? علی شاہ، حاجی غلام محمد خان کے علاوہ ٹورنامنٹ کی ایگزیکٹو کے عرفان زہری، عبدالواحد، ارشد منیم، ٹورنامنٹ سیکریٹری صادق کھتری، آصف علی جی، شاہد تائی، فیصل کھتری، ٹیموں کے سپورٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھتری پریمئر لیگ کے میچیز کا باقا عدہ آغاز آج 10 بجے شب دھڑا دبنگ اور بھیڈا ٹائی یگر کی ٹمیوں کے درمیان ہونے والے میچ سے ہوگا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہویے مہمانِ خصوصی کمشنر کراچی نے کہا کہ میں کھتری برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے شاندار اور یادگار تقریب میں آنے کا موقع دیا۔
انھوں نے مسلم کھتری برادری کو کھتری پریمئر لیگ کا انعقاد کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ کمشنر کراچی مزید کہا کہ میری بھرپور کوشش ہے کہ شہر میں صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دو۔ تقریب میں کمشنر کراچی کو ٹورنامنٹ کی ایگزیکٹو کیمٹی کے چیف عرفان زہری نے کھتری پریمئرلیگ اور صدر مسلم کھتری ایسوسی ایشن فقیر محمد نے یادگاری شیلڈذ پیش کی جبکہ جمیل احمد، اصغر عظیم ، نواب عالم میڈیم اسما ? علی شاہ، حاجی غلام محمد کو بھی شیلڈ پیش کی گئی۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری صادق کھتری نے کمشنر کراچی کی آمد اور ایونٹ میں شامل فرنچائزز مالکان اور تمام اسپانسر کا بے حد شکریہ اداکیا۔۔ کھتری پریمئرلیگ میں مسلم کھتری برادری کی6 فرنچائز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کے درمیان سنگل لیگ کی بنیاد پر مقابلے ہونگے جبکہ ہر ٹیم میں ایک انٹر نیشنل، ایک فرسٹ کلاس اور 3 لوکل کھلاڑیوں کی شمولیت کی اجازت ہوگی۔ لیگ میں شامل 6 ٹیموں کو فرنچائزز مالکان نے جو ٹیمیں لیں ہیں اس کے مطابق حنیف ساگر نے دھڑا دبنگ، عمران چوڑی نے بھیڈا ٹائی یگرز ، عبدالرشید علی جی نے ماندو مارکھور، ارشد منیم نے سونیجا سولجر، نعیم ٹھٹوی نے ڈاور گلیڈی ایٹرز اور غفار دوانہ نے بچھڑا وار ی آئزر ٹیمیں شامل ہیں۔
