English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک آسٹریلیا تاریخی سیریز کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

القمر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے لئے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ کے راب کی، آسٹریلیا کے مائیکل کیسپرووچ ، پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان پر مشتمل پینل دونوں ممالک کے مابین 24 سال بعد 4 مارچ سے 5 اپریل پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز میں کمنٹری کرے گا۔
آسٹریلیا کے سابق اوپنر سائمن کیٹچ صرف بینو قادر ٹرافی میں کمنٹری کریں گے۔ یہ ان کا اور مائیکل کیسپرووچ کا پاکستان میں کمنٹری ڈیبیو ہوگا۔اس کے علاوہ زینب عباس اور سکندر بخت پری میچ اور پوسٹ میچ شوز کی میزبانی کریں گے۔پریزنٹر نیرولی میڈوزصرف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کے لیے دستیاب ہوں گی۔ایونٹ کی کوریج کے دوران 28 ایچ ڈی کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔اس دوران ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی اور الٹرا ایج کیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔پاکستان میں موجود شائقین کرکٹ اس سیریز کے تمام میچز پی ٹی وی ا سپورٹس ، پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیا میں سونی، آسٹریلیا میں فوکس اسپورٹس، مشرق وسطی اور شمالی افریقا میں اتصالات، کیریبین میں فلو اسپورٹس، نیوزی لینڈ میں سکائے نیوزی لینڈ، یوکے میں سکائے اسپورٹس، سب سہارا افریقا میں سپر ا سپورٹس اور شمالی امریکامیں ولو ٹی وی پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیریز کے تمام میچز آئی سی سی ٹی وی اور درازلائیو سٹریم ایپ پر بھی نشر کئے جائیں گے۔ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے