English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نظریے سے ہٹنے والی قومیں ناکام ہوجاتی ہیں،ٹیکس لے کر عوام کا بوجھ ہلکا کریں گے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان فیصل مسجد میںبلاسود قرضوںکے اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظرے سے ہٹنے والی قومیں ناکام ہوجاتی ہیں۔ زیادہ ٹیکس جمع کرکے عوام کا بوجھ ہلکاکریں گے۔ فیصل مسجد اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہحکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ سب کو نوکریاں دے، نوجوانوں کو چاہیے کہ ہنر سیکھیں کاروبار کریں،آئی ٹی ایک ایسہ شعبہ ہے جس سے نوجوان پیسہ کما سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں اپنا گھر بنانا بہت مہنگا ہے، حکومت بینکوں کوسبسڈی دے کر عوام کو فائدہ دے رہی ہے، پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا پروگرام بہترین منصوبہ ہے، اب تک 55 ارب روپے کے قرضے دیے گئے ہیں، ایف بی آر نے پہلی بار پاکستان میں ریکارڈ441ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا، اسی ہدف کی بدولت عوام کو سبسڈی دینے کے قابل ہوئے۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمانوں نے کئی سال تک دنیا کی امامت کی، مدینے کی فلاحی ریاست میں خواتین کو وراثت کا حصہ ملتا تھا، اور وہاں کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہوتا تھا، فلاحی ریاست میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جاتا تھا، ہم نے بھی اسلامی اصولوں پر پاکستان کو کھڑا کرنا تھا لیکن جس نظریے کے تحت پاکستان بنا تھا ہم اس پر نہیں چلے، اور جوقوم اپنے نظریے سے ہٹتی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، پاکستان ایک خواب کا نام تھا، اگر پاکستان کو آج عزت نہیں ملی تو اس کی وجہ صرف نظریہ سے ہٹ کر چلنا تھا، ریاست کو اپنے کمزور طبقے کی ذمے داری لینی تھی لیکن ایسا نہ ہوسکا، جو قوم طاقتور کو چھوڑ کر کمزور کو سزا دے وہ تباہ ہوجاتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہم علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا ہم اس کی جانب گامزن ہیں، آج رحمت اللعالمین اتھارٹی پر کام کا آغاز کرنے جارہے ہیں، نوجوانوں کوسیرت رسول ﷺ اورزندگی کے اصولوں سے آگاہ کرنا ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیکورٹی امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سول اور عسکری حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی امور سے متعلق مشاورت کی گئی۔ملکی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔خطہ کی صورتحال کے پیش نظرعالمی سطح پر حکمت عملی پر بھی بات ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے