English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ بحرین کی سعودی عرب آمد شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کا استقبال کررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شا ہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، جہاں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شاہ بحرین نے خلیج، عرب دنیا اور مسلم دنیا کے مسائل کے حوالے سے شاہ سلمان کی کوششوں اور دنیا بھر کے لوگوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ریاض حکومت کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر شاہ سلمان کی جانب سے حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر ولی عہد اور دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے