English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معاشرے سے جرم ختم کرنا ہے تو اساتذہ اور علما کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا ،وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشرے سے جرم ختم کرنا ہے تو اساتذہ اورعلما کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا ،جس معاشرے کے اندر برائی کی تمیز ختم ہو جائے وہ تباہ ہو جاتا ہے۔

وزیر اعظم کا نیشنل رحمت اللعالمین اٹھارٹی کے فعال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سیرت نبیؐ کا مطالعہ کرنے کے بعد میری شخصیت میں تبدیلی آئی ،جب حکومت ملی تو رحمت اللعالمین اٹھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ،حق کا راستہ آسان نہیں ،مشکلا ت سے بھر پور ہے دنیا کی بڑی شخصیت مین نبی کریم ؐ کا نام سر فہرست رکھا گیا میں اسلامی اسکالر نہیں دین کی طرف اپنے تجربے سے آیا ہوں ۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ ہر وہ ملک غریب ہے جہاں کرپشن ہے،یہاں کرپشن زدہ حکمرانوں پر پھول پھینکے جاتے ہیں ، ہم لوگ ملک میں کرپشن کو قبول کر چکے ہیں ،ہمارے ہاں چوروں کو اوپر پھول پھینکے جاتے ہیں ،نواز شریف جھوٹ بول کر ملک سے باگ گیا سوئٹزر لینڈ جہاں وسائل ہی نہیں وہ امیر ترین ہے جس معاشرے کے اندر برائی کی تمیز ختم ہو جائے وہ تباہ ہو جاتا ہے معاشرے سے جرم ختم کرنا ہے تو اساتذہ اور علما کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا ۔

انہوں نے نے کہا کہ نوجوانوں کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگا ہ کرنا ہےبچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ سوچ و بچار سکھانا بھی ضروری ہے ہمیں پڑھایا کچھ اور جاتا تھا اور عمل کچھ اور کرنے کو کہا جاتا تھا ہم ہر بار نماز میں ایک ہی دعا مانگتے ہیں ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ سیدھے راستے پر چلنے کی دعا کیوںمانگتے ہیں ،اللہ کی راہ پر چلنے کا راستہ آسان نہیں ہمارے نوجوانوں کو سمجھ ہی نہیں ہے ملک کیوں بنا تھا ہماری نسل کو کبھی نہیں بتایا گیا کہ کیوں رسول ؐ کے راستے پر چلیں ،کوئی بھی اتنی کامیابی حاصل نہیں کرسکتا جتنا ہمارے نبی ؐ نے حاصل کیں اللہ پاک ہمیں نبی آخر الزماں ؐ کے راستے پر چلنے کو کہتا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگ جنسی زیادتی کے وقعات رپورٹ کرتے ہوئے ڈرتے ہیں پولیس تب کاروائی کرے گی جب کوئی کرائم رپورٹ کریگا معاشرے میں جنسی جرائم میں اضافہ تشویش ناک ہے، ہمارے بڑے بڑے صحافی کہتے ہیں نواز شریف کو تقریر کرنے دو ،ہر وہ ملک غریب ہے جہاں کرپشن ہے،یہاں کرپشن زدہ حکمرانوں پر پھول پھینکے جاتے ہیں ، ہم لوگ ملک میں کرپشن کو قبول کر چکے ہیں ،ہمارے ہاں چوروں کو اوپر پھول پھینکے جاتے ہیں ،نواز شریف جھوٹ بول کر ملک سے باگ گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے