طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد فتحی باشاآغا دستبردار ہوگئے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں کی گئی رائے شماری غیر منصفانہ تھی، کیوں کہ اس میں تمام دھڑوں کی نمایندگی نہیں ہوپائی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمان کے ارکان نے عبدالحمید بیبہ کی جگہ فتحی باشاآغا کو عبوری وزیراعظم مقرر کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا،تاہم اب انہوں نے اپنی نامزدگی سے دستبرداری ظاہر کردی ہے۔
The post لیبیا: وزارت عظمیٰ کیلیے نامزد فتحی باشاآغا دستبردار appeared first on Daily Jasarat News.
