English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھتری پریمئر لیگ، بھیڈا ٹائیگرز کا فاتحانہ آغاز

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھیڈا ٹائیگرز نے فرسٹ کلاس کرکٹر محمد وقاص کی میچ وننگ دھواں دار سنچری 140 رنز کی بدولت حریف سونیجا سولجر کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر کھتری پریمئر لیگ فلڈ لائٹ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن1میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ چیف ایگزیکٹو ٹورنامنٹ عرفان زہری نے محمد وقاص کو شاندار سنچری پر الحمید گارمنٹ کی جانب مین آف دی کیش ایوارڈ ایک ہزار رروپے جبکہ ہر چھکے پر 500 روپے انعام دیے۔ ٹیم آنر بھیڈا ٹائیگرز عمران نے محمد وقاص کو 10 ہزار روپے انعام دیا۔ اس موقع پر مسلم کھتری ایسوسی ایشن کے محمد عامر سابق صدر لیاقت کھتری اور حنیف کھتری بھی موجود تھے۔اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ شب سونیجا سولجر کے کپتان الیاس منیم نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔  حننان خان اور جبیب اللہ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ جوابی بیٹنگ میں بھیڈا ٹائیگرز نے مطلوبہ 213 رنز کا فرسٹ کلاس کرکٹر محمد وقاص کی انتہائی جارحانہ سبچری 140 رنز کی 10 گیندوں قبل حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ محمد وقاص نے گرائونڈ کے چاروں طرف انتہائی دلکش اسٹروکس کھیلے اور 140 رنز کی میچ وننگ باری میں 71 گیندوں کا سامنا کیا ۔ شعیب سونیجا نے دو گیندوں پر 2 مسلسل شاندار چھکے لگا کر بھیڈا ٹائیگرز کو فتح دلوانے میں اہم کردار اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے