
ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث بازار بند کردیے گئے ،جب کہ کئی مقامات پر بس سروس بھی بند کردی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ کی دکانوں میں اشیائے خورونوش کی قلت کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر سب وے آپریٹر، بس اور فیری کمپنیوں نے اپنی خدمات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
