کیف: یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ میں روسی بمباری کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ینرودرشہر کے میئر دیمیترو اورلوف کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ میں آگ روس کی مسلسل بمباری کے باعث لگی۔ یوکرین کے وزیرخارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جوہری پلانٹ میں دھماکہ ہوا توچرنوبل سے 10 گنا زیادہ تباہی ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق روسی فوجیوں نے ٹینکوں کی مدد سے شہرمیں داخل ہونے اور جوہری پلانٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں نے یوکرین کے فوجیوں اور مقامی رہائشیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ پر روس کے حملے اور آگ لگنے سے متعلق یوکرینی حکام سے رابطے میں ہیں۔
دوسری جانب امریکا کی وزیر توانائی جینفرگرینہونے کہا ہے کہ یوکرین میں جوہری پلانٹ کو محفوظ طریقہ کار اور ضابطوں کے تحت بند کردیا گیا ہے۔

