ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیسرا ٹیلنٹ پروموشن فٹبال ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ شروع ہو گیا

فیصل آباد (جسارت نیوز):تیسرا ٹیلنٹ پروموشن فٹبال ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ فیصل آباد میں شروع ہو گیا ۔ کوالیفائنگ رائونڈ کا افتتاح انٹرنیشنل فٹ بالر حاجی عبدالستار نے کیا۔ عدیل کلب نے نیشن بلڈر کلب ٹھیکریوالا کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہر ادیا۔قلندر کلب گلالی پور نے لیلاں کلب کو 4-3 پنلٹی ککس ہرا دیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ملت کلب ڈگورانے بابا مستان کلب کو 3-2 پنلٹی ککس سے شکست دے دی۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ جوداں کلب نے ابوبکر صدیق کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1- 0 گول سے شکست دے دی۔ایگل کلب نے 62 ج ب کلب کو پنلٹی ککس سے ہرا دیا اور علی شیر کلب سرلی نے ینگ آئیڈیل کلب پینسرہ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں