ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا

ابوظہبی: نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اللہ کی وحدانیت اور نبی آخری الزماں ﷺ کی رسالت کا اقرار کرتے ہوئے اسلام قبول کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں 3 مختلف کلبز کے ساتھ ٹرافی جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کرنے کا اعلان انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے کیا۔ اسٹار فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اہلیہ صوفیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام قبولیت پر ملنے والی نیک خواہشات اور پیغامات کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔

اپنی پوسٹ میں کلیرنس سیڈورف نے اعتراف کیا کہ اسلام کی آگہی میری ایرانی نژاد اہلیہ صوفیہ نے دی، میں ان کا شکر گزار ہوں۔ کلیرنس سیڈورف نے کہا کہ میں دنیا بھر میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شامل ہونے پر بہت خوش ہوں، خاص طور پر میری پیاری بیوی صوفیہ، جنہوں نے مجھے اسلام کا مفہوم اچھی طرح سے سمجھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا اور نا ہی کروں گا، میں اسے ایسے ہی رہنے دوں گا کیونکہ میرے والدین نے میرے لیے کلیرنس نام کا انتخاب کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں