English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوج کے اہلکار کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 5 ہلاک، 12 زخمی

القمر

امرتسر: بھارتی ریاست پنجاب میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس کے  ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

بارڈرسیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد سینیئر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

بھارتی سیکیورٹی فورس کا یہ ہیڈ کوارٹر پاک بھارت سرحد واہگہ سے محض 20 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

واضح رہے کہ ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوج کے اہلکاروں میں خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے جس کا اعتراف بھارتی محکمہ دفاع نے اپنی ایک رپورٹ میں بھی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے