ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہالینڈ کے معروف فٹ بالرکلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کرلیا

ایمسٹرڈیم(جسارت نیوز)ہالینڈ کے معروف فٹ بالر کلیرنس سیڈورف نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے فٹ بالر کلیرنس سیڈورف نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے فٹ بال اسٹار نے اپنی ایرانی اہلیہ کی وجہ سے اسلام کیا ہے۔سیڈورف نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے اسلام میں شمولیت کی خوشی میں آپ کے تمام اچھے پیغامات کے لیے خصوصی شکریہ۔ سیڈورف نے لکھا میں دنیا بھر میں اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شامل ہونے پر بہت خوش ہوں، خاص طور پر میری پیاری بیوی، صوفیہ، جنہوں نے مجھے اسلام کا مفہوم زیادہ گہرائی سے سکھایا۔نام تبدیلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا ہے اور میں اس نام کو ہی جاری رکھوں گا جو میرے والدین نے میرے لیے منتخب کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں