ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائینگے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان بدھ کو (کل)ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم دورے میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے
ہونے والے اقدامات کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گورنر ہائوس میں اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے دورے میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے اور اپنے اتحادی جماعت کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم، جی ڈی اے کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں