اسلام آباد: جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، جہاں ان کی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے لاہور میں ملاقات کی تھی جس کے بعد آج علیم خان اسلام آباد پہنچے ہیں۔
علیم خان سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ آج وزیراعظم سے ایک بار پھر ملاقات کریں گے، جس میں وہ ترین گروپ کے تحفظات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے جب کہ علیم خان کی بھی آج وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان نے کل جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔