English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب اور یو اے ای سربراہان کا امریکی صدر کا فون سننے سے انکار

القمر

واشنگٹن: امریکی اخبارکا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان نے امریکی صدر جوبائیڈن کا فون سننے سے انکار کردیا ہے۔

امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جنرل‘ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے متعدد بار سعودی اور اماراتی سربراہان سے صدر بائیڈن کی بات کرانے کی کوشش کی، تاہم سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد زائد النہیان نے امریکی صدر کا فون سننے سے انکار کردیا۔

امریکا یوکرین پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے مدنظر تیل کی عالمی قیمت قابو میں رکھنا چاہتا ہے اور یوکرین کے لئے عالمی حمایت بڑھانے کی کوشش کرنا چاہتا ہے۔

اخبار کا سعودی حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے جو مطالبات منظور کرانا چاہتا ہے ان میں یمن جنگ اور سویلین جوہری پروگرام میں امریکی مدد اور شہزادہ محمد بن سلمان  کے لیے امریکا میں قانونی استثنیٰ شامل ہیں۔

سعودی ولی عہد کو امریکا میں کچھ مقدمات کا سامنا ہے جن میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا مقدمہ بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے