English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ ن کی قیادت کا ترین گروپ سے رابطہ

القمر

لاہور: مسلم لیگ ن کی اہم قیادت نے تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں پر مشتمل ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے طور پر رابطوں کو تیز کردیا ہے، اسی اثناء میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں پر مشتمل ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اہم اور سینئر رہنماؤں نے ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری سے رابطہ کیا اور بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کا اعلی سطحی وفد ترین گروپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ٹیلی فونک رابطے کے بعد ترین گروپ نے بھی مشاورت شروع کردی ہے، اور اس حوالے سے ایک اور اجلاس طلب کرلیا ہے، جو لاہور میں عون چوہدری کی رہائش گاہ پر ہوگا، جس میں ن لیگ کے رابطے اور سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا، اور گروپ ارکان آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ ترین گروپ عثمان بزدار سے سیاسی راستے الگ کر کے مائنس عثمان بزدار پالیسی کا اعلان کرچکا ہے، جبکہ عثمان بزدار کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت یا وزیراعظم کی جانب سے کوئی واضح فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے