ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)سپلا سندھ کے تین ریجن میں سالانہ الیکشن 12مارچ کو ہوں گے ،الیکشن لڑنے کے لیے ایک آزاد گروپ سمیت پانچ گروپ میدان میں اتر گئے، الیکشن لڑنے والے گروپس کے امیدواروں کی استادوں سے کالجز میں جا کر ملاقاتیں جاری ،سپلا کا الیکشن کون جیتے کا اس کا فیصلہ 12مارچ کو ہو گا۔سند ھ کے تین ریجن میںگیارہ ہزار سے زائد ووٹ ہیں اس سلسلے میں ہر ضلع میں پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں سندھ میںکل 76اسٹشن ہوںگے۔ تفصیلات کے مطابق دیگر اداروں کی طر ح محکمہ تعلیم میں افسران کی جانب سے تعلیم یافتہ استادوں کو پریشان کیے جانے کے سبب کالج میں پڑھنے والے پر وفیسر ز نے اپنے مسائل کے حل کے لیے سپلا تنظیم بنا کر سندھ کے تمام استادوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے سپلا کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا جس کے تحت سندھ کے تین ریجن میں سپلا کی جانب سے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد سندھ کے تینوں ریجن میں استادوں نے اپنے اپنے ضلع میں اپنا پینل بنا کر سپلا کے لیے اپنے امیدواروں کے ساتھ عملی طور پر میدان میں اتر آئے ہیں۔ اس وقت سپلا کے انتخابات میں شیرخان پینل، شاہ جہاں پینل،ٹائم اسکیل پینل، آزاد پینل اور یعقوب چانڈیو پینل کے ساتھ الیکشن مہم میں سر گرم استادوں کے مسائل پر مشتمل منثور کے ساتھ استادوں کو اپنی جانب راغب کر نے میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں ٹنڈوالہیار کے ایس ایم ڈگری کالج میں چارگروپس کی رابط مہم جاری ہے،جبکہ ٹائم اسکیل پینل کے صدر کے امید وار خالد خانزادہ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارا منثور ہے کالج کے اساتذہ لائبریرین ڈی پی ایزاور آئی ٹی ٹیچرزکے لیے ٹائم اسکیل پروموشن کا حصول ہے انہیں یونیورسٹی طرز کے حصول پر اگلے گریڈ میں اپ گریڈ کر وانا اور دیگر منثور شامل ہیں جبکہ آزاد پینل کے صدر نوید نے کہا کہ ہماراپینل ڈسٹرکٹ سطح پر اپنے استادوں یکجا کر کے ان کے مسائل کے حل کے لیے جہدوجہد کریں گے۔ سپلا کے پلیٹ فارم سے مل کر استادوں کے مسائل کر وائیں گے جبکہ جبکہ ایک ووٹر پروفیسر طالب قائم خانی نے کہا کہ انتخابات کا ہو نا ایک اچھاسگون ہے ہر ادارے میں یو نین کام کر رہی ہیں جہاں یو نین ہیں وہان کے ملازمین کے مسائل بھی حل ہو تے ہیں اس لیے سپلا ہماری مادر تنظیم ہے جس کے لیے ہمارے استاد مختلف پینل کے ذریعے استادوں کی خد مت کے میدان میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سند ھ کے تین ریجن میں 376کالجز کے 11500کا سٹ ہو ںگے اور پندرہ سے زائد پولنگ اسٹشن قائم ہو ںگے جبکہ الیکشن کے سلسلے پریزائنڈنگ افسر ٹنڈوالہیار ایس ایم ڈگری کالج کے پرنسپل کھمچند سردارو نے کہاکہ ہماری کو شش ہے کہ سپلا کے الیکشن شفاف ہوں اس کے لیے ہم نے اپنی تمام تر تیاری مکمل کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چار گروپس الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ہمارے پاس ضلع کے تین کالج کے پروفیسر اپنا ووٹ کا سٹ کر یں گے ہمارے پاس 83ووٹ ہیں۔
