ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موریتانیا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی مہم

نواکشوط (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی مغربی افریقی ملک موریتانیا میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے مہم کا اعلان کردیا گیا۔ مہم کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کی مذمت کی گئی۔ اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی تعلیمی مہم کے سکرٹری جنرل رمزی اعودہ نے موریتانیا کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں اسرائیل کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کے لیے مسلمانوں میں ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ ہم اسرائیل سے روابط اور مراسم استوار کرنے والی حکومت کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت کے علم کو مضبوط کرنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی مہم کو تقویت دینے کے لیے موریتانیا ہر ممکن کوشش کرے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے مسئلہ فلسطینپر اقوام متحدہ سے تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور اس کی سربراہ پر یہودی ریاست کے ساتھ غیر منصفانہ اور متعصب رویے کا الزام عائد کیا تھا۔ انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر مشیل باچلیٹ نے کہا تھا کہ اسرائیلی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں