English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے مختلف اضلاع میں کھیلوں کے لیےکامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع ھو گیا ہے۔

القمر

ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام اور ھائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے سندھ کے پانچ ڈویژنوں کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے لیے “کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” شروع ھو گیا ہے۔

اس سلسلے میں سندھ زرعی یونیورسٹی میں ریسلنگ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں، جس کا افتتاح سندھ زرعی یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری اور اے ایس پی ہیڈ کوارٹر انیل حیدر نے کیا۔

 سندھ زرعی یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کیلئے حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور سکھر سمیت صوبے کے دارالحکومت کراچی کو پانچ ریجن تشکیل دی گئیں ہیں،

پہلے مرحلے میں 15 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے سندھ زرعی یونیورسٹی کے اسپورٹس کمپلیکس میں ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا افتتاح سندھ زرعی یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری اور اے ایس پی حیدرآباد ہیڈ کوارٹر انیل حیدر نے کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کے پاس گرائونڈ، اسپورٹس کمپلیکس سمیت بہترین انفرااسٹرکچر اور ٹیمیں موجود ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے سندھ سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، جو یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گے، انہوں نے کہا کہ یہ زرعی یونیورسٹی میں جوڈو اکیڈمی کا کام بھی جاری ہے۔

اے ایس پی پولیس ہیڈ کوارٹرز حیدرآباد انیل حیدر نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی شاندار کھیلوں کے پروگرام منعقد کر رہی ہے، اس قسم کی سرگرمیوں سے صحت مند ماحول پروان چڑھے گا، ڈائریکٹر اسپورٹس انور حسین خانزادہ نے کہا کہ یونیورسٹی گراؤنڈ سے تربیت پانے والے نوجوان مختلف کھیلوں میں ملکی سطح پر کھیل رہے ہیں، انہوں نے کہا صوبہ سندھ کی پانچ ریجنز کے لڑکے اور لڑکیاں ریسلنگ، ہاکی، فٹ بال، کرکٹ اور ویٹ لفٹنگ میں مقابلے کریں گے،

ریجن سے کامیاب کھلاڑیوں کا بعد میں تمام ریجنز کے کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے ھونگے، جس میں سے صوبے کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جوکہ قومی اور عالمی سطح پر مقابلوں کے لیے تیار ہوں گے۔ ان مقابلوں میں فیمیل کھلاڑیوں کے لیے 25 مختلف قسم کے کھیل بھی شامل ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے