English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھتری پریمئر لیگ، ڈاور گلیڈی ایٹرز کی فتوحات کا سلسلہ جاری

القمر
کھتری پریمئر لیگ میں مہمان خصوصی کھلاڑی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھتری پریمئر سیزن ٹوئنٹی20 لیگ کے 7ویں میچ میں ڈاور گلیڈی ایٹرز نے اصغر علی شاہ اسٹڈیم میں مضبوط حریف سونیجا سولجرز کو دلچسپ اور سنسنسی خیز مقابلے میں4 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی کی ہیٹرک مکمل کرلی۔  میچ کے اختتام پر مہمان پر مہمانِ خصوصی بانی کرکٹ مسلم کھتری برادری عبدالکریم نیازی نے فاتح ٹیم کے شہر یار غنی کو 43 رنز کی ناقابل شکست فتح گر باری  پر  الحمید گارمنٹ کی جانب سے مین آف دی میچ کیش پرائز ایک ہزار روپے اور گوجابا سوئٹ کی جانب سیگفٹ ہیمپر دیا جبکہ ڈاور گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز مالک نعیم ٹھٹوی کی جانب سے شہریار غنی کو 10 رنز ہزار روپے کیش ایوارڈ فیاض ٹھٹوی نے دیا۔ کھیلے گئے میچ میں سونیجا سولجر کے کپتان الیاس منیم نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اورز نے میں 8 وکٹوں کے نقصان پر146 کا مجموعہ ترتیب دیا۔جواب میں فاتح ٹیم کے فرسٹ کلاس کرکٹر شہریار غنی میچ کی آخری بال پر شاندار چوکا لگار اپنی ٹیم ڈاور گلیڈی ایٹرز4 وکٹوں اہم ترین کامیابی دلوادی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے