English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس نومبر میں سالانہ کانفرنس کا اعلان

القمر

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ عرب لیگ کی آیندہ سالانہ کانفرنس نومبر میں الجزائر میں منعقد ہوگی،جو 3برس بعد مسلم ممالک کی نمایندہ تنظیم کی یہ پہلی کانفرنس ہوگی۔ قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی، مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور اردن کے ایمن صفدی نے مشاورتی اجلاس کے دوران فلسطینی محاذ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

 

The post عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس نومبر میں سالانہ کانفرنس کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے