صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دفاعی فورسز نے سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان پر ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے جانے والے بارودی ڈرون کو مار گرایا۔عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی مالکی سے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حوثی ڈرون کو فضا میں تباہ کرنے کے باعث اس کے کچھ حصے شہری علاقوں میں گرے ،تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ یہ ڈرون یمن کے حدیدہ صوبے سے بھیجا گیا تھا۔ سعودی حکام اس سے قبل بھی علاقے میں ایک عوامی بندر گاہ سے سعودی سرزمین پر حملوں کے بارے میں متنبہ کر چکے ہیں۔
