English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یہود دشمنی کا الزام، فرانس میں فلسطینی تنظیم پر پابندی

القمر

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکومت نے صدر عمانویل ماکروں کی ہدایات کی بنیاد پر تولوز شہر میں سرگرم فلسطینی تنظیم پر پابندی عائد کردی۔ اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ کو بھی تحریری فیصلہ موصول ہوا ہے،جس میں تنظیم کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی وجوہات بھی شامل ۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ تنظیم کے کالعدم گروہ پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے ساتھ براہ راست روابط ہیں۔یہ گروہ یہود مخالف سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔ فیصلے کے تحت پیرس میں حکومت کو تنظیم کے ارکان کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور گرفتاری اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ ادھر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیزحملے اورنفرت انگیز الزامات کے ذریعے ماکروں اور ان کی حکومت فلسطین کے ساتھ یکجہتی کی ہر تحریک کو خاموش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ حالیہ اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کی تحریک کو مجرمانہ بنانے کا ایک اور قدم ہے۔ دوسری جانب کویت نے کہا ہے مقبوضہ علاقوں میں جرائم کا ذمے دار اسرائیل ہے۔ فلسطینیوں کی حمایت کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر نے اپنے بیان میں اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے، وہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے چارٹر، چوتھے جنیوا کنونشن اور متعلقہ بین الاقوامی قانونی قراردادوںکی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری فلسطین میں من عمل کو بحال کرنے سے متعلق اپنی ذمے داریاں نبھائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے