English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 حکومت سندھ اپنے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کروانے میں ناکام

القمر

سانگھڑ: حکومت سندھ اپنے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو گئی ہے۔پورے سندھ میں مویشی منڈیوں پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیاں تاحال لگ رہی ہیں۔

سانگھڑ میں جمعرات کے روز بھی مویشی منڈی لگی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے کوی کارروائی نہیں کی۔ چیف میونسپل افسر سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ میں نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سانگھڑ کو لیٹر لکھ کر آگاہی دے دی ہے وہ کارروائی کرسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سے میڈیا کی جانب سے رابطے کرنے پر بتایا کے ہم مویشی منڈی انتظامیہ پر ایف آئی  آر درج کروا رہے ہیں۔دوسری جانب گورنمنٹ کی جانب سے اس خطرناک بیماری لمپی  کے جاری کردہ  اعداد شمار جاری کیے گئے  ہیں۔پورے ضلع میں 124 جانورں میں یہ خطرناک بیماری پائی گئی  ہے۔

لمپی اسکن ڈیزیر ایک معتدی جلدی مرض ہے اور یہ وائرس گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کو خون چوسنے والے کیڑوں، مچھروں اور مکھی سے لگ سکتا ہے۔اس مرض کے شکار جانور کی جلد پر تکلیف دہ پھوڑے اور زخم ہوجاتے ہیں، جانور کو بخار رہتا ہے، آنکھوں سے پانی آتا ہے، بھوک نہیں لگتی اور جانور چلنے پھرنے سے گریز کرتا ہے۔اس وائرس میں مبتلا جانور کی تولیدی صلاحیت، دودھ کی پیداوار  بھی متاثر ہوتی ہے،

جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے جانوروں میں اس بیماری کی زیادہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم یہ بعض کیسز میں جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔سندھ کی عوام کو اس مویشیوں میں پھیلنے والے اس وائرس سے بچنے کے لئے چند دنوں تک گائے کے گوشت، دودھ، مکھن، اور دیگر اشیا کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے۔یہ پھیلنے والی بیماری ہے لہذا اس سے متاثرہ علاقوں میں گوشت، دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کی قلت بھی ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے