کراچی: تحریک انصاف کےرہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو صرف اقتدار چاہیئے ان کیلئے عزت آنی جانی چیز ہے، اپوزیشن کی عدم اعتماد سیاست میں غلاظت پھیلانے والوں کی دکانیں بند ہونے کا نتیجہ ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ کرپشن کے بازار بند ہونے سے اپوزیشن بیروزگار ہوچکی ہے، عدم اعتماد کی ناکامی کا غبار اپوزیشن مختلف حرکات سے نکال رہی ہے ، اپنی ڈالر کرنسی بچانے کیلئے اپوزیشن ملک دشمنوں کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے جمہوریت، اخلاقیات اور اپنے نظریات کا خودجنازہ نکال دیا ہے تھری ایڈیٹس ریاست کو کمزور سمجھنا چھوڑدیں لگاتار ملک کی ترقی ، کامیابی اور خوشحالی کی خبریں اِن سے ہضم کرنا مشکل ہوگئی ہیں اس ملک کا پڑھا لکھا طبقہ، باشعور نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیانتشار کی سیاست نے اپوزیشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔
خرم شیرزمان نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم مکمل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے بھوکلاہٹ میں اپوزیشن نے عوام کو تکلیف پہنچانا شروع کردی ہے، اپوزیشن بیٹھ کر عدم اعتماد پر اپنی عقل کا ماتم منائیں،ملک بھر میں افراتفری بلاجواز مچائی جارہی ہے پی ڈی ایم انجمن منافقین کا گروپ ہے اپوزیشن عوام کیلئے نہیں اپنی کرپشن اور عیاشیوں کو بحال کرنے کیلئے اکھٹا ہے۔
