ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس نے کیمیکل ڈور فروخت کرنے والے 13افراد کو گرفتار کرلیا

پولیس نے شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر میں قاتل ڈور اور پتنگ وغیرہ کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران مجموعی طور پر 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ کوتوالی پولیس گزشتہ روز شکایت ملنے پر اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں کیمیکل ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران ایس ایچ او تحسین اللہ نے منڈا بیری اور اطراف کے بازاروں میں پتنگ بازی اور ممنوعہ کیمیکل ڈور کا کاروبار کرنے والے 13 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد میں ا افراد علی جان،فواد ،طلحہ،وقاص،فضل الرحمان،شہزاد،ارشد،غلام صابر،یاسر ،حارث،سدیس رضا،صدیق اور سہیل انجم شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر پتنگیں اور ہزاروں میٹر ممنوعہ کیمیکل ڈور برآمد کر لی ۔ تمام ملزمان کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں