English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ٹیسٹ کا پہلا دن: آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم، 3 وکٹ پر 251 رنز بنالیے

القمر

کراچی: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور اس نے پہلے دن 3 وکٹ پر 251 رنز بنالیے ہیں۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے دن آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر251 رنزبنائے ہیں، اسٹیواسمتھ 72، ڈیوڈ وارنر 36 اور مارنس لبوسخانے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم کے بلے باز عثمان خواجہ 126اور نیتھن لائن بغیر رن بنائے وکٹ پرموجود ہیں۔قبل ازیں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھ رہی ہے، کوشش ہو گی کہ اچھا ٹوٹل سجائیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں فہیم اشرف اور حسن علی کو نسیم شاہ اور افتحار احمد کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، ساجد خان اور اظہر علی شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کے باعث ہفتہ سے 16 مارچ تک کاروٹ پلان جاری بھی کر دیا ہے جس کے مطابق شائقین کرکٹ گاڑیاں حکیم سعید گراونڈ یونیورسٹی روڈ پر پارک کریں گے، حکیم سعید گراونڈ سے شائقین بذریعہ شٹل نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے جبکہ لیاقت آباد سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک حسن اسکوائر فلائی اوور سے بند ہوگی۔

یونیورسٹی روڈ سے نیشنل اسٹیڈیم جانےوالی سڑک بھی بند رہے گی تاہم اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک کھلی رہے گی، سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کےلیے بند رہے گی، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ،کار ساز سےاسٹیڈم روڈ بھی بند رہے گی، ڈالمیاسے نیوٹاون کی سڑک پر بھی ہیوی ٹریفک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے