ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈگری ہولڈر بیروزگاروں میں خواتین کی بڑی تعداد شامل، رپو رٹ

فیصل آباد: ملک میں ڈگری ہولڈر بیروزگاروں میں 52 فیصد خواتین اور16 فیصد مرد شامل ہیں۔
سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بیروزگاروں کی موجودہ تعداد کو ملازمتیں دینے مایں 10 سال لگ سکتے ہیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اپنا کاروبار کرنا انتہائی مشکل اور تعلیمی نصاب روزگار کا ضامن ہی نہیں ہے،
بیروزگاری ختم کرنے کیلئے 9 فیصد تک ملکی شرح نمو لازمی قرار دی گئی ہیملک میں بیروزگاری 6.9 فیصد ہے جس میں 5.9فیصد مرد جبکہ خواتین 10 فیصد ہیں جبکہ 31 فیصد ڈگری ہولڈرز نوکری کی تلاش میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شہروں میں دکانداری جبکہ دیہات میں کاشتکاری اور مویشی پالنا ہی روزگار کے بڑے ذرائع ہیں۔تمام افرادی قوت کوکھپانے کیلئے رپورٹ میں ملکی شرح نمو 7 سی9 فیصد تک ناگزیر قرار دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں