ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قوم آنیوالے دنوں میں حکومت گرنے کے بجائے 3 چوہے شکار ہوتے دیکھے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم آنیوالے دنوں میں حکومت گرنے کے بجائے 3 چوہے شکار ہوتے دیکھے گی،سیاست میں اس لیے نہیں آیا تھا کہ ٹماٹر، آلو کی قیمت پتا کروں۔

عمران خان نے  اپوزیشن پارٹی کےپیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام کے تینوں سربراہان کو چوہاکہتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کوعوام کی نہیں اپنے کرپشن مقدمات کی فکر ہے، جب تک قوم برائی کے خلاف کھڑی نہ ہو تو برائی بڑھ جائے گی، ظلم کےخلاف کھڑے نہیں ہوں گے ظلم بڑھ جائےگا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ مغربی جمہوریت کے اندر کسی کی جرات نہیں ہے کہ وہ کسی کا ضمیر خریدے، نامور اور کرپٹ لوگ سب کھڑے ہوگئے ہیں اور ریاست گرانے کیلئے لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں صرف پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کیلئے آیا، کرپٹ افراد کو جیل میں بھیج کر سکون کا سانس لوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں