اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق رکن و قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان نے حکومت کی جانب سے فٹ بال ہائوس فیفا کے حوالے کرنے کے اقدام کو قابل تعریف قرار دیا ہوتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ذاتی کاوشیں اور کوششیں رنگ لائی ہیں۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ذاتی کوششوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ جہنوں نے فٹ بال ہائوس کا قبضہ دوبارہ فیفا کے نمائندوں کو واپس کروایا ہے۔ اس پروفاقی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے فٹ بالروں اور شائقین کھیل کے دل جیت لئے۔ کرنل نعمان نے مزید کہاکہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی فٹ بال ہائوس فیفا کے حوالے کروانے پر کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کوششوں اور کاوشوں کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فیفا پاکستان کی رکنیت جلد بحال کردے گی۔اس اقدام سے ملک میں فٹ بال کو فروغ حاصل ہوگا اور پاکستانی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیں گے۔