ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

اینٹیگا (جسارت نیوز):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا، نارتھ سائونڈ، اینٹیگا میں ٹیسٹ کے 5ویں اور آخری روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 349 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 286 رنز کا ہدف دیا، زیک کرالی نے 121 اور کپتان جو روٹ نے 109 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، الزاری جوزف نے 3 اور کیمار روچ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، اس طرح یہ میچ ڈرا ہو گیا، نکروما بونر 38، جیسن ہولڈر 37 اور کپتان کریگ براتھویٹ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جیک لیچ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نکروما بونر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں