ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد گروپ کو رجسٹریشن کروانے کیلئے شیڈول کا اعلان

مکوآنہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے الیکٹورل گروپ (آزاد گروپ) کو رجسٹریشن کروانے کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا جبکہ جسٹریشن 24 مارچ تا 28 مارچ تک درخواستیں وصول کی جائیں گی

تفصیلات  کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر باصل اکرام کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار آزاد گروپ کی حیثیت سے رجسٹریشن 24 مارچ تا 28 مارچ تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔انتخابی گروپ (آزاد گروپ) کا سربراہ یا کوئی بھی نمائندہ فارم نمبر ایک اور دو پر جمع کروا سکتا ہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر باصل اکرام، ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے الیکشن آفیسر مس زرویہ امجد جبکہ تحصیل چک جھمرہ کی تمام نیبرہڈ اور ویلج کونسل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ خاور بشیر، تحصیل جڑانوالہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ احمد سعید، تحصیل تاندلیانوالہ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محمد نعمان، تحصیل سمندری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان اور تحصیل صدر کیلئے اسسٹنٹ کمشنر صدر غلام مصطفی کے پاس تحصیل سمندری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان اور تحصیل صدر کیلئے اسسٹنٹ کمشنر صدر غلام مصطفی کے پاس رجسٹریشن کروائیں گے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد باصل اکرم کے مطابق فیصل آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت الیکٹورل گروپ کی رجسٹریشن کیلئے 24مارچ تا 28 مارچ تک درخواستیں جمع کروا سکیں گے جبکہ یکم اپریل 2022ء  تک اپنی درخواستیں واپس لے سکتے ہیں اور 4 اپریل کو الیکٹوریل گروپس کی سکروٹنی کی جائے گی اور 6اپریل کو الیکٹورل گروپ کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ 9 اپریل کو ابتدائی فہرست پر اعتراضات داخل اور 13اپریل کو افسر مجاز اعتراضات کو دور کرکے فہرست جاری کرینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں