ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کردی

کراچی: قومی ائیرلائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن نے مدینہ اور جدہ کا دوطرفہ کرایہ 95 ہزار 628 روپے کردیا ہے جب کہ اس سے قبل  مدینہ اور جدہ کا دو طرفہ کرایہ ایک لاکھ سے زائد تھا۔

پی آئی اے کے مطابق پی کے 9759 لاہور سے جدہ اور  پی کے 9741 اسلام آباد سے جدہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ  پی کے 9731 کراچی سے جدہ اور پی کے 9735 پشاور تا جدہ کی پروازوں کے کرایوں میں 5 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں