کراچی: بھیڈا ٹائیگرز نے حریف دھڑا دبنگ کو سنسنسی خیز اور اعصا سکن مقابلے کے بعد آخری گیند پر4 رنز بناکر کھتری پریمی لیگ سیزن 1 میں اہم ترین کامیابی حاصل کرلی۔ دھڑا دبنگ کے اسپنر عبید خان کی تباہ کن بولنگ 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو شکار کرنے اور اوپنر شاہد میرانی کی جارحانہ نصف سینچری 68 رنز بھی دھڑا دبنگ کو شکست سےنہ بچا سکی۔
اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد پرکھیلے گئے میچ میں دھڑا دبنگ کے کپتان شاہد ساگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی پوری ٹیم مقررہ 20 اورز میں 125 رنز بناسکی، شاہد میرانی 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے جبکہ کپتان شاہد ساغر نے 25 رنز بنائے۔ میڈیم پیسر دلاور مرچنٹ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوصرف 20 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،
عمران واڈا اور محمد وقار نے2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں بھیڈا ٹائیگرز کی جانب سے ریحان سونجا 25، احمد حسن کے 21 اور شعیب سونیجاکی شاندار نصف سینچری 50 رنز کی بدولت مقررہ ہدف 126 رنز 20 اورز کی آخری گیند پر7 وکٹیں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ریحان سونیجا نے اہنی ٹیم بھیڈا ٹائیگرز کو آخری گیند پر جیت کے لیے درکار 4 رنز تھرڈ مین بانڈری پر شاندار چوکا لگا کر شاندارکامیابی سے دلوائی۔
آف اسپنرعبید خان نے 18رنز کے عوض 4 جبکہ بلال نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی مسلم کھتری برادری کے کرکٹر محمد سلیم کھتری نے بھیڈا ٹائیگرز کے دلاور مرچنٹ کو مین آف دی میچ ایوارڈ الحمید کو دیا- پاس موقع پر مہمانوں میں ایوب ساگر ابراہیم سونجا بھی موجود تھے۔