کراچی(سید وزیر علی قادری)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آسٹریلیا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل سیاسی ماحول کے تناظر میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی صورت حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا،ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سیاسی ماحول کی وجہ سے جڑواں شہروں میں صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پاکستان آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز راولپنڈی میں شیڈول ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میںایک ٹی ٹوئنٹی اور3 ون ڈے میچ کھیلے جانے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 29مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ بیک اپ پلان تیار ہے، صورت حال واضح ہونے کے بعد بیک اپ پلان پر عمل کیا جائیگا ، وائٹ بال سیریز لاہور میں کرائی جاسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ جہاں لاہورمیں کھیلا جانا ہے، وہیںوائٹ بال سیریز بھی ممکن ہو سکتی ہے۔