اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئی ہے اور انھیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید اقبال کی ہارس ٹریڈنگ کے اعتراف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جاوید لطیف کے اس کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کرنا چاہئے اور وضاحت طلب کرنی چاہئیے لیکن الیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئی ہے اور انھیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے۔
جاوید لطیف کے اس کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ کو نوٹس جاری کرنا چاہئےاور وضاحت طلب کرنی چاہئیے لیکن الیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئ ہے اور انھیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے pic.twitter.com/Oku52tc8T5
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 16, 2022