English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک عدم اعتماد میں ہار ہو یا جیت، فائدہ عمران خان کا ہے،شیخ رشید

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں حکومت جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا، کیونکہ اس وقت عمران خان کو عوام میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اپوزیشن 25 مارچ کو اسلام آباد آرہی ہے، اپوزیشن کو عدم اعتماد کا حق حاصل ہے، لیکن 23 مارچ کو جی ٹین سی فلائے کرنے جارہا ہے، ہمارا ذاتی کسی سے کوئی مسئلہ نہیں، ملک میں اہم ایونٹ کے بعد ہم اپوزیشن والوں کو مکمل تحفظ دیں گے، لیکن کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتا، کسی نے قانون ہاتھ لیا تو اسے کسی صورت نہیں چھوڑ سکتا، اپوزیشن اگر قانون کو نہیں چھیڑے گی تو انہیں کچھ نہیں کہیں گے، اگر قانون کو چھیڑیں گے تو ہم نہیں چھوڑیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر افسوس ہے کہ وہ آج کل مولا جٹ بنے ہوئے ہیں اور عجیب وغریب بیانات دے رہے ہیں، ایسی باتیں کررہے ہیں کہ ڈنڈے لےآئیں گے، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں یہ سب بھاگ جائیں گےآپ دھر لئے جائیں گے، نہ ہم آپ کو چھیڑیں گے نہ آپ قانون کو چھیڑیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 مارچ سے پہلے فیصلہ کرنا ہوگا کون کس کے ساتھ ہے، آج ہی اتحادی اعلان کرنا شروع کردیں گے وہ حکومت کے ساتھ ہیں، 25 مارچ سے سیاست کھل کر سامنے آجائے گا، میں اس بات کو حلفاً کہتا ہوں کہ 3 ہفتوں میں عمران خان کی مقبولیت عوام میں بڑھ گئی ہے، حکومت رہے یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، عوام صرف عمران خان کو چاہتی ہے اور ساتھ بھی کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسلی اور اصلی لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونگے، ہم بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ 63 اے کی خلاف ورزی کرنے والا ووٹ نہیں ڈال سکے گا، اپوزیشن کوعدم اعتماد کا حق حاصل ہے، اسپیکر 63 اے کے تحت کسی بھی ممبر کا ووٹ ڈالنے سے قبل ووٹ منسوخ کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے