English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ رینکنگ ، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

القمر
دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلوی کپتان بابراعظم کو شاندار اننگز کھیلنے پر مبارکباد دیتے ہوئے

دبئی(جسارت نیوز)آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کو ہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ایک درجہ ترقی سے آٹھویں پوزیشن پر آگئے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی 4 درجے تنزلی سے 9ویں پوزیشن پر چلے گئے۔بلے بازوں کی فہرست میں ابتدائی 4 پوزینشز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ۔ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین، انگلینڈ کے جو روٹ، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بالترتیب پہلی سے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے 3 درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگئے جبکہ بھارت کے روہت شرما اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور بالترتیب چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بھارت کے ریشابھ پانت کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔ بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی ، بھارت کے روی چندرن ایشون دوسری اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا بدستور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔جسپریت بمراہ 6 درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ۔ شاہین آفریدی،نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن ، ٹم ساتھی، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب پانچویں سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔آل رائونڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے پہلی پوزیشن پر قبضہ واپس حاصل کرلیا اور بھارت کے ریندرا جدیجا تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔بھارت کے روی چندرن ایشون تیسری، بنگلادیش کے شکیب الحسن چوتھی اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے